ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جعلی نوٹ ضبط، ایک شخص گرفتار

جعلی نوٹ ضبط، ایک شخص گرفتار

Sun, 05 Mar 2017 21:40:17    S.O. News Service

مالدہ، 5 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کے مالدہ شہر سے ایک شخص کے قبضے سے آج 92ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کئے گئے جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیاہے۔پولیس نے کل شام خفیہ اطلاع ملنے کے بعد شہر کے رٹھ باڑی علاقے سے مکلیشور میاں (50)نامی  شخص کو گرفتار کیا۔انگلش بازار تھانے کے انچارج پوریندو کنڈو نے کہا کہ میاں کے پاس 92ہزار روپے کے جعلی نوٹ تھے، یہ نوٹ دو دو ہزار روپے کے تھے۔کنڈو نے کہا کہ پولیس میاں سے پوچھ گچھ کر کے یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اسے جعلی نوٹ کہاں سے ملے تھے۔اس سے پہلے کل مرشدآباد ضلع کے دھلیا ں سے دو لاکھ روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا،گرفتارکئے گئے شخص کی شناخت مالدہ ضلع کے عالم شیخ کے طور پر ہوئی تھی۔2 /مارچ کو کولکا تا میں ایک موبائل فون خریدنے کی کوشش کرتے ہوئے 56لاکھ 74ہزار روپے سے زیادہ کے جعلی نوٹوں کے ساتھ پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
 


Share: